: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ناندیڑ : ۷؍مئی (اعتمادنیوز)دیگلور تعلقہ کے بناڑی گاؤں میں ایک موٹرسائیکل
سوار کے قبضہ سے ۳۳؍ہزارروپئے کا گٹکھا ، پان مسالہ ضبط کیا گیا ہے ۔ پولس
پریس نوٹ کے مطابق دیگلور کے آزاد کالونی کا رہنے والا اسلم احمد قاسم
احمد یہ موٹرسائیکل پر گٹکھا ، پان مسالہ لاکر غیر
قانونی طورپر بناڑی
علاقہ میں فروخت کررہا تھا ۔ فوڈز اینڈ ڈرگس محکمہ کی ٹیم اور پولس کے
اسٹاف نے چھاپہ مارکر اُسے پکڑ لیا اور اس کے قبضہ سے گٹکھا ، پان مسالہ ،
خوشبودار زردہ ، ضبط کیا گیا ہے ۔ سنجے چٹے کی شکایت پر دیگلور پولس اسٹیشن
میں اسلم احمد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔